صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کا آگ میں پانچ گھروں کے نقصان پر دکھ کا اظہار

  صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کا آگ میں پانچ گھروں کے نقصان پر دکھ کا اظہار

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے شانگلہ کے علاقے ملک خیل کوٹکے شڑنو کلے میں آگ لگنے سے پانچ گھروں کو نقصان پہنچنے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ہر ممکن تعاون اور اور امداد کا اعلان کیا اور ضلعی انتظامیہ شانگلہ کو فوری طور پر متاثرہ جگہ پہنچنے اور ہر ممکن تعاون دینے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر نے غریب گھرانوں کے ساتھ اس واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کو درپیش مشکلات و نقصانات کے حل کیلئے اللہ تعالی سے مدد، صبر و ہمت اور استقامت کیلئے دعا کی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے فی الفور ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو متاثرین کیساتھ ہر ممکن تعاون اور امداد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرین کوٹکے کیساتھ ہر قسم کی بھر امداد اور تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن مالی تعاون کیلئے ہم ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں اور متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -