پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج

  پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس نے کاروا ئی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو سر بند کے علا قے سے گرفتار کر کے انکے خلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر لیا ملزم کی گرفتاری کیلئے صو با ئی حکومت نے ایک ملین روپے مقرر کئے تھے۔ کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے مطابق انکو اطلا ع ملی کہ گلبہار کے علا قے میں پو لیس را ئیڈر کا نسٹیبل کرا مت اللہ فائر نگ کر کے قتل کر نے والا ملزم اشتہاری سر بند کے علا قے میں مو جود ہے جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے کا روائی کر تے ہوئے  ملزم اشتہاری خا دم خان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا ملزم اشتہاری نے اعترا ف جرم کر تے ہوئے بتا یا کہ ایک پولیس اہلکار کو قتل جبکہ اسکے سا تھی کو زخمی کر دیا تھا صوبائی حکومت نے اشتہاری خادم   کی سر کی قیمت دس لاکھ (10,00,000)روپے مقرر کی تھی سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کیخلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کردی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -