تعلیم ترقی اور مہذب معاشرے کی اساس ہے، خواجہ اظہارالحسن

  تعلیم ترقی اور مہذب معاشرے کی اساس ہے، خواجہ اظہارالحسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما،سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ تعلیم ترقی اور استحکام کا واحد ذریعہ اور مہذب معاشرے کی اساس اور ضامن ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہی قومیں عروج حاصل کرتی ہیں اور مستقل طورپر اہم ترین مقام کی حامل بنتی ہیں جبکہ تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی ادارے کلیدی کرداراداکررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز آکلینڈ گرامر اسکول وکالج عثمان کیمپس نیوکراچی کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر صدرتقریب آکلینڈ گرامر اسکولز اینڈکالجز سسٹم کے سربراہ ممتازسیاسی وسماجی شخصیت وماہر تعلیم عثمان میرعباسی ایڈوکیٹ، انجمن اتحادعباسیہ پاکستان کے مرکزی ترجمان، ڈاکٹرایوب عباسی، اسکول ایڈمنسٹریٹرشہزادمیرعباسی ودیگر مہمانان گرامی واساتذہ نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی خواجہ اظہارالحسن نے مزید کہاکہ بین الاقوامی سطح پر اس حقیقت کا ادراک کرلیاگیا ہے کہ نجی شعبے کی فعال شمولیت کے بغیر حکومتیں تنہامعیار کے ساتھ تعلیم کا تمام بوجھ نہیں اٹھاسکتیں، چنانچہ اس تناظر میں فروغ تعلیم کے لئے نجی تعلیمی سیکٹر کی اہمیت کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -