بزدار کا استعفیٰ وزیراعظم کی ہدایات پر منظور کیا تھا، چوہدری سرور
لاہور(آن لائن) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرورنے کہا ہے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا تھا۔لاہورمیں بزنس کونسل کے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی گرمی بھی بہت بڑھ گئی ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کروں گا، ایک ہفتے کیلئے دبئی جارہا ہوں۔اس وقت 6 وزراء اور سپیکر پنجاب اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے، سب کہہ رہے تھے کہ استعفیٰ منظورکیا جائے۔چوہدری سرور کا کہناتھا کہ پوری تحریک انصاف ایک نکتے پر تھی کہ پنجاب میں اپنا امیدوار لایا جائے۔
چوہدری سرور