پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے دیکھ کر حکومت بوکھلا گئی:تیمور سلیم جھگڑا

  پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے دیکھ کر حکومت بوکھلا گئی:تیمور سلیم جھگڑا

  

       پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کیساتھ حکومتی ایما پر کئے گئے ناروا سلوک کے خلاف اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج رات پی ٹی آئی پشاور کے ورکرز سڑکوں پر نکلیں گے اور وہ خود اپنا اسلام آباد کا اہم دورہ مختصر کرکے پشاور واپس پہنچ رہے ہیں۔وڈیو بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی ورکرز سے اظہار یکجہتی کیلئے آج رات ساڑھے آتھ بجے جی ٹی روڈ ہشتنگری پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں وہ خود شریک ہونگے۔ امپورٹد حکومت نے سیالکوٹ میں جو کیا، اس سے ہمارے اراد ے اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں۔ وزیرخزانہ نے دورہ اسلام آباد مختصر کرکے پشاور آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز ملک بھر میں احتجاج کرتے ہوئے اس حکومتی رویے کی مذمت کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جلسے دیکھ کر امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے۔ ہم پُرامن رہ کر اس قوم کی تقدیر بدلینگے۔

مزید :

صفحہ اول -