مسلم لیگ ن تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی سوچ پر گامزن ہے:مرتضیٰ جاوید عباسی

مسلم لیگ ن تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی سوچ پر گامزن ہے:مرتضیٰ جاوید عباسی

  

        ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف ملک میں انارکی پھیلا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عمران خان جلسوں میں اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرکے اپنے گناہ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی سوچ پر گامز ن ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پاکستان مسلم لیگ ن ڈیرہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں صوبائی نائب صدر راجہ اختر علی، ریحان ملک روڈی خیل ایڈوکیٹ، چوہدری ریاض ایڈووکیٹ، حشمت الرحمن ایڈووکیٹ، رضوان خان گنڈہ پور ایڈووکیٹ، خرم ذیشان، راجہ عمیر شامل تھے۔ وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی عادت سے مجبور جلسوں میں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اپنی چار سالہ دور اقتدار کی کارکردگی بھی بیان کریں کہ انہوں نے 4سال دور اقتدار میں کیا کارنامے انجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ لیگی وفد نے وفاقی وزیر کو ڈیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے مسائل کے فوری کی یقین کرائی۔

مزید :

صفحہ اول -