صوبہ میں 15سے 21مئی تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

  صوبہ میں 15سے 21مئی تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

  

       پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں 15 سے 21 مئی تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 14 سے 17مئی تک صوبے کے بیشترحصوں میں دوپہر اوررات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے صوبے کے بیشتر علاقوں میں بدھ کے روز سے دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم ا ے کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ گرمی اور خشک موسمی حالات ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائرپر پانی کے دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔۔ کسان فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام کریں عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں اسی طرح عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -