سکھر میں گرمی میں اضافہ،درجہ حرات بڑھنے لگا،سڑکوں پر سناٹا
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکھر میں گرمی میں اضافہ،درجہ حرات بڑھنے لگا،سڑکوں پر سناٹے چھا گئے،شہری گھروں میں محصور،ٹریفک بھی معمول سے کم تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گرمی بڑھنے کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر رہی اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کیساتھ ساتھ سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافے کا امکان ہے دوسری جانب گرمی کی شدت میں سکھر الیکٹرک پاور سپلائی سپیکو انتظامیہ کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھر آنکھ مچولی نے شہریوں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا جس کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر رہی اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔