سیالکوٹ واقعہ سے آمریت کی یاد تازہ،مخدوم زین قریشی

سیالکوٹ واقعہ سے آمریت کی یاد تازہ،مخدوم زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوزرپورٹر)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ و پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
حکومت کی جانب سے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے نہتے کارکنو ں پر شیلنگ اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ پر امن سیاسی جلسہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ آئین کے تحت عوام تک اپنا بیانیہ پہنچانا ہمارا حق ہے۔ سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا اس سے کارکنوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ لیکن ان کے جذبے جواں ہیں۔ عمران خان کے سپاہی کسی بھی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں بلکہ ایک نئے عزم کے ساتھ عمران خان کے جلسوں میں شریک ہونگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفر گڑھ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اپوزیشن جماعتوں نے جلسے بھی کئے مارچ بھی کئے دھرنے بھی دیئے لیکن ان کے اجمتاعات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ لیکن آج سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد نے آمریت دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ رانا ثنا اللہ گردی کی دھونس زدہ سیاست کی پر زورمذمت کرتے ہیں۔ اگر حکومت اس وقت ماڈل ٹان کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لیتی تو آج پر امن شہریوں پر تشدد کے واقعات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا عمران خان آج سیالکوٹ کے جلسے میں بھی جائیں گے۔ ملک بھر میں جلسوں کا جو شیڈول طے ہے وہ اسی شیڈول کے تحت شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا 20 مئی کو ملتان میں جلسہ جنوبی پنجاب کی سیاست کیلئے ایک نیاسنگ میل ثابت ہوگا۔ آج سیالکوٹ واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کارکن ایک نئے جوش اور ولولہ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جلسوں میں شریک ہونگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد حکومت کا ایک مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکن گھبرائیں نہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ایک نئے جوش اور ولولہ سے حقیقی آزادی کیلئے راہ سفر ہوں۔ تقریب سے معین ریاض قریشی نوابزادہ محمد احمد خان شبیر قریشی میاں افضل ترگڑسمیت ضلع مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کارکنوں و عہدیداروں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔