غیرقانونی گیٹ وے، پانچ افراد گرفتار

غیرقانونی گیٹ وے، پانچ افراد گرفتار

  

ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان نے غیرقانونی طور موبائل فون سمز(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 ایکٹو کرنے اور گیٹ وے چلانے کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون سمز، گیٹ وے سوئچز اور دیگر آلات برآمد ہوئے تفصیل کیمطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی ہاشمی نے سب انسپیکٹر عاطف، طاہر، تصور، کاشف اور دیگر سٹاف کے ہمراہ ملتان، بہاولپور اور بنوں میں چھاپے مار کر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والوں میں کاشف بخاری اور عاطف بخاری کو ملتان سے، عبدالرحمان کو بہاولپور، زاہد اور زبیر کو بنوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے دو ہزار غیر قانونی سمز، 28 گیٹ وے سوئچز، 100 سلی کون تھمبز، 10 موبائل فون اور تین لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی سمز اور گیٹ وے دہشت گردی اور مالی فراڈ میں استعمال ہوسکتے تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -