ملتان ایئر پورٹ پر آپریشن،دو ملزموں سے نشہ آور گولیاں برآمد

ملتان ایئر پورٹ پر آپریشن،دو ملزموں سے نشہ آور گولیاں برآمد

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے اینٹی نارکوٹکس (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

فورس کی کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دو ملزموں جیل بھیج دیا ہے۔ اے این ایف نے کاروائی کرکے بیرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی۔ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوران تلاشی دو ملزمان سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں تھیں۔ ملزمان میں محمد خالق اور فضل احمد جو ملتان سے بذریعہ فلائٹ نمبر PK - 9739 جدہ جا رہے تھے۔برآمد ہونے والی ممنوعہ  نشہ آور گولیوں کی تعداد تقریبا 2150 بتائی گئی۔ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -