ڈی سی بہاولپور کا چولستان کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

  ڈی سی بہاولپور کا چولستان کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے چولستان کے علاقے گھرکن اور چنن پیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گرمی کی شدت اور خشک سالی کے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
باعث انسانی جانوں کی حفاظت، ادویات کی فراہمی اور چولستان میں موجود جانوروں کے علاج، دیکھ بھال اور حفاظتی ویکسینیشن کے انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے امدادی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب عامر عقیق،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے امتیاز احمد کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور ملک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے چولستان کے علاقے چنن پیر میں قائم میڈیکل اور وٹرنر ی کیمپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل آفیسر اور پیرا میڈیکل اسٹاف میڈیکل کیمپ میں موجود رہیں اور لوگوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔اسی طرح ویٹرنری کیمپ میں جانوروں کی دیکھ بھال، علاج معالجہ اور لمپی سکن اور بلیک واٹرکی بیماری کی حفاظتی ویکسینیشن کے کام بہتر انداز میں کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں چولستان کے دور افتادہ علاقہ جات میں پانی کی فراہمی کے لئے واٹر باؤزر روانہ کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چولستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد اور انکے جانوروں کو باؤزر کے ذریعہ پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے بہتر روٹ پلان کے تحت باقاعدگی سے پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ چولستان میں موجود واٹر سپلائی لائنز کے ساتھ ساتھ 12 واٹر باؤزر کے ذریعہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان میں 6 میڈیکل کیمپس فعال ہیں۔ علاوہ ازیں بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ مراکز سے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اسی طرح میڈیکل کیمپ میں وٹرنری کیمپ بھی فنکشنل ہیں جہاں وٹرنری ڈاکٹر، سٹاف مامور ہیں اور ادویات کا سٹاک موجود ہے۔ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک نے بتایا کہ جانوروں کی بہتر دیکھ بھال، علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ جانوروں کو حفاظتی ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔ اسی طرح چولستان کے علاقے میں لائیوسٹاک محکمہ کی 12 موبائل یونٹ بھی فعال ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گھرکن چولستان کے علاقہ میں واٹر سپلائی لائن کے ذریعہ جانوروں کو پینے کا  صاف پانی کی فراہمی کا معائنہ کیا۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ گرمی کی شدید لہر سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، انچارج ریسکیو1122 باقرحسین، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے مقامات جہاں لوگوں کی آمدورفت زیارہ ہے وہاں ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں جہاں لوگوں کو بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ، پینے کا صاف پانی، گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کو طبی امداد اور او آرایس فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں لوگوں کو گرمی کی لہر سے بچاؤ کے لیے ریلیف کیمپ فعال رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ نیز گرمی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران تمام امور کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔ بعدازاں چولستان میں گرمی کی شدید لہر اور خشک سالی کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چولستان کے دوردراز علاقوں میں واٹر باؤزر کی مدد سے چولستان کے مکینوں اور ان کے مویشیوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے اور تمام امور کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان میں موجود جانوروں کے علاج معالجہ اور ویکسینیشن کے کام بہتر انداز میں کیے جائیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ چولستان میں 6 میڈیکل کیمپ فعال ہیں۔ علاوہ ازیں بنیادی مرکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹر سے بھی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اسی طرح چولستان میں میڈیکل کیمپ کے ساتھ وٹرنری کیمپ فعال ہیں۔ علاوہ ازیں موبائل ٹیمیں دور دراز علاقوں میں جانوروں کے علاج اور ویکسینیشن کے کام انجام دے رہی ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ گرمی کی شدید لہر سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، انچارج ریسکیو1122 باقرحسین، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔