چولستان سمیت مختلف علاقوں میں خشک سالی،انتظامیہ کی غفلت کیخلاف آج نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ

چولستان سمیت مختلف علاقوں میں خشک سالی،انتظامیہ کی غفلت کیخلاف آج نواں شہر ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)کوہ بلوچستان،سندھ اور چولستان میں،شدید جھلسا دینے والی گرمی اور پانی کی شدید کمی اور قحط سالی کے باعث ہیضے کی بیماری کے پھوٹنے کے سبب معصوم(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 انسانوں کی ہلاکت پر حکمرانوں کی مجرمانہ بے حسی، خاموشی کے خلاف اور قحط زدہ علاقے کی دکھی انسانیت سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک پرزور عوامی احتجاجی مظاہرہ آج بمقام چوک نواں شہر ملتان بوقت صبح 10بجے* کیا جاے گا عوام سے شرکت کی پرزور اپیل ھے۔مظاہرے سے  محفوظ خان شجاعت، اسرار اللہ، عدنان رشید، مشکور خان، نعمان رشید، کامریڈ مرتضی، توقیر شاہ، طلعت شاہ، طاہر جلال اور دیگر خطاب کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -