چولستان میں انسانی زندگیاں   داؤ پر لگ چکی ہیں،پی ٹی آئی 

 چولستان میں انسانی زندگیاں   داؤ پر لگ چکی ہیں،پی ٹی آئی 

  

 لیاقت پور (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف لیاقت پور کے رہنماں فیضان اطہر جمالی، بلال خاور اور توقیر خان نیازی (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

نے کہا ہے کہ چولستان میں انسانی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں کروڑوں روپے مالیت کے پالتو مویشی پیاس اور بھوک سے مر رہے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ٹھوس اقدامات نہیں کیئے جا رہے پریس کلب لیاقت پور میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ چولستان کے وسیع و عریض صحرا میں پانی نایاب ہو چکا ہے جس کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہیں حکومت اور غیر سرکاری ادارے فوری طور پر اس طرف توجہ دیں مظاہرہ میں مبین خان پٹھان، رمضان خان بلوچ، عدنان رفیق، منیر احمد خاں، صدیق احمد، رسول بخش، محمد اقبال،فاروق لاڑ، جہانگیر مہر، شہزاد لاڑ اور دیگر بھی شریک تھے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -