میثاق معیشت،سٹیک ہولڈرز کو متحد ہونا پڑے گا،لیاقت بلوچ

میثاق معیشت،سٹیک ہولڈرز کو متحد ہونا پڑے گا،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے پاکستان بزنس فورم کی میثاق معیشت سیمینار، سید مودودی سالانہ ڈنر اور عوامی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
 وفود، سیاسی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکومت گنواکر سر پیٹ رہے ہیں۔ حکومت گرانے والے بھی حواس باختہ ہیں۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں کا مشترکہ ایجنڈا معیشت کی تباہی، آئی ایم ایف کے ساتھ بدترین شرائط پر معاہدوں پر عملدرآمد، قومی حالات، قومی ترجیحات پر مجرمانہ غفلت اور عوام پر مہنگائی، بے یقینی کے کوڑے برسانا ہے۔ عمران خان عوامی جلسوں میں وہ زبان اور بیانیہ اختیار کررہے ہیں جو خود ان کے لیے تباہی اور ملک کے لیے نقصان کا باعث ہے۔ سیاست میں اپنے حامیان کا استحصالی لہجہ بہت ہی کڑوے نتائج لاتا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ میثاق معیشت پر تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہونا ہوگا۔ قرضوں، کرپشن، بدانتظامی اور مفادات کے نظام سے نجات کے لیے نامور صنعت کار اہم ترین جوہری کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بزنس کمیونٹی معیشت کی اصلاح کے لیے مضبوط پریشر گروپ کا کردار ادا کرے۔ وفاقی شرعی عدالت نے سود سے پاک معاشی نظام کے لیے تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے۔ حکومت، ماہرین، پالیسی ساز اور بزنس کمیونٹی نئے معاشی نظام کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کریں۔