نشتر،کرونا شبہ میں 8مریض زیر علاج

نشتر،کرونا شبہ میں 8مریض زیر علاج

  

ملتان ( وقا ئع نگار  )نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ ایک روز کے دوران (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کورونا مرض کی وجہ سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔ جبکہ نشتر ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے اب تک 941 افراد کی موت واقع ہوئی ہیں۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020 سے لیکر 14 مئی 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 941 تک رہی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے، جبکہ کورونا کے شبہ میں 08 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں نو ہزار 860 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 980 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی ہے، جن میں سے 40 خالی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -