احمد پور لمہ،مبینہ مقابلہ،4مغوی بازیاب

احمد پور لمہ،مبینہ مقابلہ،4مغوی بازیاب

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)تھانہ احمد پور لمہ پولیس کی فوری کامیاب کارروائی کے دوران اغوا کاروں سے مبینہ مقابلہ ہوا (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

جس میں 4 مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔نامعلوم آتشیں اسلحہ سے لیس مسلح اغوا کار کنڈیرمائنرپل کے قریب مغوی مٹھن محمد سلطان عبدلغفاراور عبدلستار کو اغوا کرکے لے جارہے تھے کہ گشت پر مامور ایلیٹ فورس ٹیم تھانہ احمد پر لمہ کا اغوا کاروں سے آمنا سامنا ہوا۔ایلیٹ فورس ٹیم کی مبینہ ہوائی فائرنگ سے اغوا کار 3 مغویوں کو چھوڑ کر ایک عبدالستار کو ساتھ لے کر بسواری موٹر سائیکل فرار ہونے لگے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ فوری بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ایچ او احمدپور لمہ نے بھاری نفری کے ہمراہ نامعلوم ڈاکوں کا تعاقب کرتے ہوئے علاقے کا گھیرا کر لیا اغوا کار پسپا ہوکر مغوی عبدالستار کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے اطلاع پاکر ڈی ایس پی سرکل بھونگ کی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ فرار ڈاکوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈی پی او رحیم یار خان نے پولیس کی کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -