فرنٹ ڈیسک ملازمین کو مستقل ہونیکا انتظار،متعدد مایوسی کاشکار

فرنٹ ڈیسک ملازمین کو مستقل ہونیکا انتظار،متعدد مایوسی کاشکار

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت صوبہ بھر کے تھانوں کا فرنٹ ڈیسک سٹاف 6 سال گزرنے کے باوجود بھی مستقل نہ ہو(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 سکا، جس کی وجہ سے ملازمین شدید مایوسی کا شکار ہیں۔تھانوں کے فرنٹ ڈیسک سٹاف کو 2016 میں بھرتی کیا گیا، سٹاف کو دو کیٹگریز پولیس سٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر سٹیشن اسسٹنٹ میں بھرتی کیا گیا اور ابتدائی طور پر فرنٹ ڈیسک سٹاف کی تنخواہ 25 ہزار مقرر کی گئی، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں صوبہ بھر کے فرنٹ ڈیسک ملازمین نے احتجاج کا اعلان کیا تھا، حکومت نے پولیس سٹیشن اسسٹنٹ کو 7 واں سکیل اور سینیئر سٹیشن اسسٹنٹ کو 9 واں سکیل دینے کا وعدہ کیا، لیکن ان کی تنخواہیں ان سکیلوں کے برابر تو کی گئیں تاہم وعدے کے باوجود ان کو مستقل نہ کیا گیا، واضح رہے کہ فرنٹ ڈیسک منصوبہ سابق مسلم لیگ ن دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا اور اس میں بھرتی کیے گئے ملازمین آج بھی مستقل ہونے کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -