میلسی،جرم ثابت،منشیات فروش کو تین سال قید،20ہزار جرمانہ
میلسی(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی طاہر خلیل نے تھانہ صدر میلسی کے مقدمہ نمبر 90/20 زیر دفع 9 سی کے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
گلزار حسین کو منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ فاضل عدالت نے 9 سی کے مقدمہ نمبر 207/20 تھانہ مترو کے ملزم ظفر حسین کو 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو 4 ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔