پانی بحران،آم باغات سے پھل گرنے کا سلسلہ تیز

پانی بحران،آم باغات سے پھل گرنے کا سلسلہ تیز

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر کے ساتھ ساتھ نہری پانی کی بھی شدید قلت،ملتان زون کی نہروں کو وارہ بندی شیڈول کے تحت (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

چلانے کا سلسلہ جاری ہے،کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،نہری پانی کی قلت سے کپاس سمیت خریف کی فصلوں کی کاشت متاثرہوگی،بروقت نہری پانی نہ ملنے سے آم کے باغات میں پھل کا کیر ا شروع،فصلیں بھی مرجھانا شروع ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق دریاؤں میں پانی کی قلت کے باعث محکمہ انہار ملتان زون کی نہروں میں پانی کی قلت کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت بڑھتے ہی فصلات،چارہ جات،سبزیات،باغات،کو پانی کی ضرورت میں اضافہ ہوتے ہی نہری پانی کی کمی کر کے کسانوں کوشدید پریشانی میں مبتلا کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک سیزنل فصل کپاس کی کاشت کاعمل تک شروع نہیں ہوسکا کپاس کے کاشتکار وں کو زمین کی رونی کرنے کیلئے شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ملتان اور شجاعباد کینال ڈویژن کی تمام سالانہ اور ششماہی نہروں میں پانی کی قلت سے بحرانی کیفیت پیدا کردی ہے اور کسان مجبوراًمہنگے ڈیزل انجن چلاکر زمینوں کی رونی کرنے لگے ہیں محکمہ انہار ملتان زون کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملتان زون کی سالانہ نہروں ملتان برانچ کو 775کیوسک کی بجائے 334سے کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے اسی طرح مخدوم رشید برانچ کو 450کیوسک کی بجائے 400کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے اسی طرح ملتان کی ششماہی نہروں کو پانی فراہم کرنے والی شجاعباد کینال میں گنجائش 1918کیوسک ہے مگر اس میں صرف 900کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے جو نصف سے بھی کم ہے۔مذکورہ صورتحال کے پیش نظر مذکورہ مین برانچوں میں پانی کی فراہمی کم ہونے سے ان سے نکلنے والی ملتان کی 43چھوٹی بڑی نہروں اور مائنرز کو وارہ بندی شیڈول کے تحت چلایا جارہا ہے جس سے کسانوں کو کپاس سمیت خریف کاشتہ فصلوں کی کاشت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ باغات بھی نہری پانی نہ ملنے سے متاثر ہورہے ہیں اور ان میں پھل کا کیرا شروع ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں متاثرہ کسانوں نے محکمہ انہار کے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نہروں میں طے شدہ گنجائش کے مطابق پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نہری پانی کی قلت کا خاتمہ ہوسکے۔اس ضمن میں ایکسئین آپریشن ملتان زون نے مؤقف اختیار کیا ہے نہروں میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جارہی ہے جلد ہی نہری پانی کی قلت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -