لینڈ مافیا کو پانی سپلائی شروع،چولستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ

لینڈ مافیا کو پانی سپلائی شروع،چولستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

بہاولپور،لیاقت پور(بیورورپورٹ،نامہ نگار) چولستان میں قاسم والا نہر کو پوری استعدادکے ساتھ چلایاجارہا ہے جبکہ ہیڈ قاسم والا سے نکلنے اور چولستان کی آبادیوں کو پانی(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 فراہم کر نے والی 2نہروں 7-Rاور ہیڈ فرید 1-Xکو بند رکھا گیا ہے چولستانیوں نے احتجاج کرتے ہو ئے بتایا کہ چولستان آبادیوں کو پانی فراہم کرنے والی نہروں کو اس لیے بند رکھا گیا ہے تاکہ قاسم والا نہر سے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کی اراضی کو پانی فراہم ہو سکے چولستانیوں نے بتایا کہ یہ ان کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے اس نہر سے چولستانیوں کو پانی نہیں ملتا اور جو چولستانی پانی حاصل کر نے کی کوشش کرتا ہے اس کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس نہر سے چولستانیوں کو آخر پانی کیوں فراہم نہیں کیا جاتا اور ہیڈ قاسم والا سے نکلنے والی دو نہر وں کو بند کرکے چولستانیوں کو نقصان سے دوچارکیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے مویشی ہزاروں کی تعداد میں پیاسے مررہے ہیں اور حکمران قبضہ مافیا کی خوشنودی میں لگے ہو ئے ہیں انہوں وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ،کمشنر بہاولپور سے فوری طور پر نوٹس لے کر نہر 7-Rاور نہر ہیڈ فرید 1-Xمیں پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ اگر یہ نہریں نہ چلائی گئیں تو وہ اعلیٰ ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ دریں اثناء وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نوٹس پر چولستان کی نہروں میں پانی چھوڑ دیا گیا لیاقت پور کے چولستانی علاقہ ہیڈ فرید اور ملحقہ چکوک کی نہروں میں آج پانی پہنچ گیا ہزاروں پالتو مویشی اور جانور پانی پینے ان نہروں کی طرف رواں ہو گئے ہیں پانی کی آمد پر چولستانی عوام میں بھی خوشی اور امید کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -