وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا لاہور کا دورہ،اہم ملاقاتیں
ملتان(وقائع نگار)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
الطاف احمد کی صدر پاکستان میڈیکل کونسل ڈاکٹر ارشد تقی سے پاکستان میڈیکل کونسل ریجنل سنٹر لاہور میں خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میڈیکل کے شعبے سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے سے مختلف بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دوران ملاقات ایم بی بی ایس/ بی ڈی ایس میں خالی رہ جانے والی سیٹوں میں داخلے، این ایل ای امتحان اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم ڈی/ ایم ایس امتحانات کے آغاز کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں پوسٹ گریجوایٹ کورسز میں سپروائزز کی تعداد بڑھانے کے فارمولے کا ازسرنو جائزہ لینے اور ڈاکٹرز کے مسائل کے فوری حل کے لیے ملتان میں پاکستان میڈیکل کونسل کے ریجنل سنٹر کے قیام کے موضوعات کو بھی زیر بحث لایا گیا جس پر صدر پاکستان میڈیکل کونسل نے تمام تر معمالات میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کہ مطابق صدر پاکستان میڈیکل کونسل ڈاکٹر ارشد تقی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز کے مسائل سے آگاہی اور اور انکے تدارک کے حوالے سے اگلے ماہ نشر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ بھی کریں گے۔