17مئی،ہائی بلڈپریشر کا عالمی دن

17مئی،ہائی بلڈپریشر کا عالمی دن

  

ملتان(وقائع نگار)ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن 17 مئی(منگل)کو منایا جائے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 گا۔اس مرض کے خلاف آگہی پیدا کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 4 کروڑ سے زائد آبادی ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا شکار ہے۔دنیا میں ہر سال 7 لاکھ افراد کی اموات کی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہے۔جسکی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک،فالج،گردے فیل ہونے،برین ہیمرج ہوتا ہے۔ماہرین طب کے مطابق ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے سادہ طرز زندگی اپنانا چاہیے۔مرغن غذاوں،نمک،چکنائی کا استعمال کم کریں۔روزانہ ورزش،چہل قدمی کو معمول بنائیں۔نیند کا مکمل خیال رکھنا چاہیے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -