ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، طالبہ کی لاش بر آمد 

ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، طالبہ کی لاش بر آمد 

  

 رحیم یارخان،لیاقت پور،حاصل پور، ڈ ا ہر ا نو الہ(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں بستی حمید آباد کی گلی نمبر(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 3 میں بعد از دوپہر نوجوان طالبہ کی لاش برآمد ہوئی۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر رورل ہسپتال ڈاہرانوالہ منتقل کر دیا۔لاش کی شناخت کائنات رفیق ولد محمد رفیق سکنہ رانا ٹاؤن ڈاہرانوالہ کے نام سے ہوئی۔کائنات بی اے کی طالبہ تھی اور چشتیاں ملت کالج میں زیر تعلیم تھی۔کالج سے واپسی پر بچی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔کائنات کے والد نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزم ذیشان علی ولد رجب علی سکنہ حمید آباد ڈاہرانوالہ نے ہماری بچی کو ورغلا کر گھر بلایا اور بعد ازاں قتل کر کے لاش کو گلی میں پھینک دیا جو کو عینی شاہدین نے بھی دیکھا ہے۔لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔پولیس نے کائنات کے والد کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان علی کو فوری گرفتار کر لیا۔پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔ایس ایچ او نے اس افسوس ناک واقعہ پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تحقیق سے مزید صورتحال واضع ہو گی۔جو بھی اس قتل میں ملوث ہوا قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔سخت ترین سزا دی جائے گی۔پولیس نے جائے واقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا۔دریں اثناء اصغر نامی پولیس کانسٹبل اپنے گھر جارہا تھا کہ نا معلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جو کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسے۔دریں اثناء شادی میں شرکت کے لیئے آیا کمسن لڑکا ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، فیروزہ کا رہائشی 13 سالہ محمد محسن حسن ولد سعید احمد اپنے رشتہ دار کے ساتھ چک نمبر 5 عباسیہ میں شادی میں شرکت کے لیئے آیا، واپسی پر ضد کر کے موٹرسائیکل خود چلانے لگا مگر کچی منڈی بلوچ کالونی نزد سوئمنگ پول سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا اس کا ساتھی محفوظ رہا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ متوفی کا والد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -