بد اخلاقی مقدمہ،ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم
ملتان(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے بد اخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدم شہادتوں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزم عمر شبیر کے خلاف دو سال قبل خاتون کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے الزام پر مقدمہ نمبر 825 درج کیا گیا تھا تاہم ملزم کے خلاف موجود ثبوت ناکافی ہونے کی وجہ سے ملزم کو مقدمہ سے بری کردیا گیا ہے۔