ڈاکوؤں کا ملز پر دھاوا،لاکھوں کاسامان لوٹ کرفرار

ڈاکوؤں کا ملز پر دھاوا،لاکھوں کاسامان لوٹ کرفرار

  

میاں چنوں،محسن وال(نمائندہ پاکستان) قصور ٹیکسٹائل مل میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی،15 سے 20 مسلح ڈاکووں نے ملزکے گارڈز کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ سے زائد(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 کی نقدی اور 30لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے اڑے،مقامی پولیس اور ضلعی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں قصور ٹیکسٹائل مل محسن وال میں ڈکیتی کی بڑی واردات،15 سے 20 مسلح ڈاکووں نے مل گارڈز کو یرغمال بنا کر تقریباً 2 لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی کیش،کمپیوٹرز، ٹرانسفارمر، تانبے کی تاریں جن کی مالیت تقریباً 30 لاکھ و دیگر قیمتی سامان لے اڑے،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ضلعی پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی،ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا تھا کہ وقع کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -