علاقائی تعمیر وترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،میاں عرفان عقیل دولتانہ

علاقائی تعمیر وترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،میاں عرفان عقیل دولتانہ

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے ممبر پنجاب اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے کہا ہے کہ بدترین انتقام کا سامنا کرنے کے بعد مسلم لیگ(ن)(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کو اقتدار ملا ہے مسلم لیگ(ن)کی جب بھی حکومت آئی ہے عوام کے مسائل حل ہوئے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے جتنا عرصہ بھی حکومت رہے گی خصوصی فنڈز کے ذریعے علاقہ کی تعمیروترقی کے حوالہ سے منصوبے مکمل ہونگے جملیرا مانا روڈ کی از سر نو تعمیر کا دیرینہ مطالبہ وزیر اعلی پنجاب نے پورا کرنے کا وعدہ کرلیا ہے جسکے لئے تخمینہ لاگت لگا کر جلد گرانٹ جاری ہوجائے گی ہماری پوری کوشش ہوگی کہ چشتیاں ساہوکا پل کی تعمیر کا میگا پراجیکٹ بھی مکمل کیا جائے ملک وقوم کی ترقی کی ضامن صرف مسلم لیگ(ن)ہے صحت،تعلیم،سیوریج،بجلی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں واپسی پر دفتر میں معززین علاقہ اور ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ناظم محمد رمضان جملیرا،فیاض خاں ساہوکا نمبردار،حاجی عبدالرزاق کھوکھر چیئرمین،محمد جعفر بٹ،حاجی بشیر خان جملیرا،آفتاب ساہوکا ایڈووکیٹ،ڈاکٹر خورشید آرائیں،میاں عبدالطیف لائلپوری،محمد اسلم بھولا،بشارت رحمانی،عابد سنی، قاری طارق کھوکھر،محمد نواب ساہوکا،انعام چوہان اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -