فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن تیز

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن تیز

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت مضر صحت خوراک کی تیاری کیخلاف صوبہ بھر میں آپریشنز ٹیمیں ہمہ وقت مقرر ہیں۔ تفصیلات کی مطابق ملتان میں مشروبات کی تیاری میں مضر صحت اجزا  کی ملاوٹ پر شاہ رکن عالم ٹان میں بیوریجز پلانٹ کو 30 ہزار روپے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 جرمانہ۔ جوس کی برکس ویلیو کم ہونے، ناقابل سراغ محلول کے استعمال، خام مال کا ریکارڈنہ ہونے پر جرمانہ کیا۔ اسی طرح ممنوعہ اجزا سے تیار محلول سے پاپڑ  کی تیاری پر ملتان کے علاقے بستی ریتل میں پاپڑ فیکٹری کو 20 ہزار جرمانہ کردیا گیا۔اس کے علاوہ  انڈسٹریل اسٹیٹ میاں چنوں میں بیکرز اینڈ بیوریجز پروڈکشن یونٹ کو کھلے اجزا سے تیار سیرپ کے استعمال پر 80 ہزار جرمانہ کردیا۔ کھلا رنگ، مصنوعی مٹھاس اور کیمیکل کی ملاوٹ سے مضر صحت سیرپ ڈرنکس کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔ ملتان ڈویژن میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کیے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -