فیصلوں پر عمل درآمدورنہ ایکشن ہوگا،اعجاز احمد قریشی

فیصلوں پر عمل درآمدورنہ ایکشن ہوگا،اعجاز احمد قریشی

  

 بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد نہ کر نے والوں کو جہاں ضروری ہوا شو کاز نوٹس(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلوں کی اپنی اہمیت ہو تی ہے لیکن فیصلوں پر عملد رآمد اس سے بھی اہم ہے۔ فیصلے پر عملد رآمد نہ ہو تو وہ اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔ جب تک فیصلے پر عملد رآمد نہ ہو انصاف کا عمل مکمل نہیں ہو تا۔وہ گز شتہ روز وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کا جا ئزہ لینے کیلئے ایک اجلا س کی صدارت کر رہے تھے۔وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے عملد رآمد ونگ کے سر برا ہ ایڈیشنل سیکر ٹر ی حمیر کر یم نے عملد رآمد کی صو رتحال کے با رے میں بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ جنو ری سے اپر یل 2022 ء کے دوران 9228 شکا یات کے فیصلوں پر عملد رآمد کرایا جا چکا ہے۔وفاقی محتسب نے عملد رآمد ونگ کی کا رکر دگی پر اظہا ر اطمینان کر تے ہو ئے ہدا یت کی ہے کہ فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا نے کیلئے اپنی کو ششیں مز ید تیز کر دیں اور اگر کسی کو شو کاز نوٹس دینے کی ضرورت محسو س ہو تو اس سے بھی گر یز نہ کر یں۔انہوں نے کہا کہ سر کا ری دفا تر سے ریٹا ئر ہو نے والے اہلکا روں اور ای او بی آ ئی کی طرف سے غریب ورکر وں، مز دورو ں کو پنشن دلو انے کے معا ملا ت پر خصو صی تو جہ دی جا ئے کہ معمو لی سی پنشن کیلئے انہیں کئی رکاو ٹوں کا سا منا کر نا پڑ تا ہے۔ اسی طر ح پو سٹل لائف انشورنس کے کیسز بھی خصو صی تو جہ کا ہد ف ہو نے چا ہئیں تا کہ عا م آ دمی کو جلد اور فو ری انصاف مل سکے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ نئے متعارف کرائے گئے طر یق کار کے مطابق عملدرآمد کے عمل کی نگرا نی وہ خود کر ینگے اور جب تک شکایت کنند ہ مطمئن نہ ہو گا تب تک کیس کو بند (Close) نہیں کیا جا ئیگا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -