شراب کی محفل،پولیس کا گرلز سکول پر چھاپہ،ملزم گرفتار

شراب کی محفل،پولیس کا گرلز سکول پر چھاپہ،ملزم گرفتار

  

رحیم  یار خان،صادق آباد(بیورورپورٹ، تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ پرائمری سکول فتو وال صا دق آباد پر اہل علاقہ کی شکایات پر پولیس تھانہ صدر کا چھاپہ مارا۔سکول کا درجہ چہارم کے کا ملازم مسلسل شراب کی محلفیں سجاتا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 پکڑ لیا گیاتفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فتووال میں علاقہ کے اوباش لڑکوں نے سکول کے اندر شراب کی محفل سجا لی،علاقہ مکینوں کی 15 کال پر پولیس تاخیر سے پہنچی،نشے میں دھت چند شرابیوں گرفتار بقیہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔علاقہ مکینوں کو بدمعاش اوباش لڑکوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں،علاقہ مکینوں کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمیں مسلسل شرابیوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں،پولیس تعاون نہیں کررہی ہے،ہمیں انصاف فراہم کیا جائے،اور ہمارے علاقے کو منشیات کے عادی افراد سے جان چھڑائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -