منشیات مقدمہ،مجرم کو ساڑھے پانچ سال قیدکی سزا 

منشیات مقدمہ،مجرم کو ساڑھے پانچ سال قیدکی سزا 

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 ساڑھے پانچ سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم محمد اسلم کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر 21 درج کیا گیا تھا پولیس نے ملزم کو مخبر کی اطلاع پر روکا جس کے قبضے سے چار کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی تھی تاہم عدالت نے پراسیکوشن کے پیش کردہ شواہد کو کافی ٹھہراتے ہوئے ملزم کو سزا سنادی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید ساڑھے پانچ ماہ جیل قید بھگتنا ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -