سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ہسپتال سے گھر منتقل
مخدوم رشید(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)سینئر سیاستدان مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ اللہ تبارک و تعالی کے خصوصی کرم، تمام احباب اور قوم کی دعاں سے میں ایک کامیاب سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو چکا ہوں، کارڈیالوجی ہسپتال کی انتظامیہ(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کا خصوصی مشکور ہوں جنہوں نے مکمل پیشہ ورانہ محنت کا مظاہرہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام احباب اور قوم کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت یابی کے لئے دعاکی،واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی ہدائت کے مطابق آئندہ کچھ روز ملاقاتوں پر مزید پابندی رہے گی۔