غیر قانونی گرفتاریاں،مظفر گڑھ میں وکلا کا احتجاج،پولیس کیخلاف نعرے
خان گڑھ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر بار ملک جنید فاروق وجدانی ایڈووکیٹ(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
اور جنرل سیکرٹری بار میاں معین الدین جوئیہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وکلا کی متعدد بار شکایات برخلاف پولیس موصول ہوئی ہیں۔ جن میں یہ کہ عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کررہی ہے۔ جس سے عدالتی احکامات کی جان بوجھ کر خلاف ورزیاں کی جارہی۔یہ کہ وکلا کی سیکیورٹی کیلئے مناسب اقدامات نہ کئے جارہے ہیں مختلف مقدمات میں بے گناہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے محبوس کیا جارہاہے اور شہریوں کے قانونی و آئینی حقوق کی آزادی کو غصب کیا جارہاہے۔ لہذا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ پولیس کی ان غیر قانونی، غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے، اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ان غیر قانونی، غیر آئینی اقدامات سے اجتناب کیا جائے۔ وکلا صاحبان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور قانون کی پاسداری کے محافظ ہیں ایسے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کے مطابق ہفتہ کے روز ہڑتال کی گئی، اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ اور عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ کیا گیا۔