فورٹ منر و میں بھی پانی بحران،ہنگامی اقدامات شروع

فورٹ منر و میں بھی پانی بحران،ہنگامی اقدامات شروع

  

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور اویس احمد لغاری کی خصوصی ہدایت پر کوہ سلیمان فورٹ منرو میں پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 محمد اکرام ملک نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے قبائلی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا کام شروع کر دیا ہے۔ کوہ سلیمان فورٹ منرو میں بیس سے زائد پانی کے ٹینکرز پانی کی فراہمی کے لیے لگا دئیے گئے ہیں۔ پانی کے ٹینکرز بارڈر ملٹری پولیس کے جوان اپنی نگرانی میں قبائلی علاقوں میں پہنچا رہے ہیں۔ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے پانی کے درجنوں ٹینکرز قبائلی لوگوں کے ہینڈ اوور کیے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، اویس احمد لغاری، کمشنر لیاقت علی چٹھہ ڈی سی حمزہ سالک کی خصوصی ہدایات پر فورٹ منرو اور کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی کا کام جاری ہے۔ بیس سے زائد پانی کے ٹینکرز گزشتہ رات سے ہی فورٹ منرو اور قبائلی علاقوں میں مہیا کر رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی کیلئے کوہ سلیمان میں مختلف مقامات پر بارڈر ملٹری پولیس کوہ سلیمان انتظامیہ نے کیمپس لگا دئیے ہیں۔ انشاء اللہ تمام قبائلی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بارڈر ملٹری پولیس اس حوالے سے خصوصی طور فرائض سر انجام دے رہی ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کی ہدایت پر کوہ سلیمان میں گرمی کی شدت کے دوران انسانوں اور جانوروں کو پینے کی پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے پوری ضلعی افسران کے افسران ایک پیچ پر ہیں اور وہ کوئیک رسپانس کے ذریعے فرائض کی احسن طریقہ سے انجام دہی کو یقینی بنارہے ہیں،کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی کے فوکل پرسن پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک اور الائیڈ محکموں کا سٹاف دن رات عوامی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے،کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں فورٹ منرو سے پانی کے باوذرز اور ٹینکرز پانی کی سپلائی کر رہے ہیں،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک پانی سپلائی کے عمل کو متواتر مانیٹر کررہے ہیں،پانی کے باوذرز اور ٹینکرز متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ ٹائمنگ کے تحت بھجوائے جارہے ہیں اور کسی جگہ بھی پانی کی سپلائی میں تعطل نہیں آرہا ہے،دوسری طرف ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی ہدایت پر قبائلی علاقوں کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازی خان شہر میں بھی شہریوں کو تازہ پانی کی سپلائی جاری ہے،پاکستان چوک،پل ڈاٹ سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر پینے کے پانی کے ٹینکرز موجود ہیں،ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت ضلع میں پانی سپلائی کی موٹروں کی مرمت کے کام بھی کیا جارہا ہے،پینے کے تازہ پانی کی گھروں کی دہلیز،بس و ویگن سٹینڈز،سکولوں،سرکاری دفاتر،منڈیوں،بازاروں اور پبلک مقامات پر فراہمی کے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے بروقت اقدامات پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے عوامی خدمت پر ہم ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔علاوہ ازیں تونسہ،کوہ سلیمان میں ناگہانی آفت،پانی کی کمی اور جانوروں کی وباء سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کر کے مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید نے گزشتہ روز ویگن سٹینڈ اور امتحانی مراکز پر ٹھنڈے پانی کی دستیابی کے عمل کا جائزہ لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -