چولستان میں خشک سالی،حاصل پور  سے ریلیف ٹیمیں روانہ،متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی شروع

چولستان میں خشک سالی،حاصل پور  سے ریلیف ٹیمیں روانہ،متاثرہ علاقوں میں ...

  

حاصل پور(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجا ب کی ہدایت پر چولستان میں جاری حالیہ خشک سالی کے پیش نظر  ایم پی اے محمد افضل گل اسسٹنٹ کمشنر حاصلپور ماجد بن احمد نے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

حاصل پور سے واٹر بوزرز اور مستند ریسکیو جوانوں کی ٹیم  روہی کے لیے روانہ ہوگئی جو متاثریں کو تازہ پانی کی فراہمی سمیت میڈیکل ایڈ فراہم کریں گی۔ اس ضمن میں تحصیل  ایمرجنسی آفیسرغلام مرتضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122کا سٹاف متعلقہ محکمہ جات کے  حالیہ خشک سالی و شدید گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیئے اورمقامی آبادی کے جان و مال کے تحفظ کے لیئے مل کر خدمات سر انجام دیں گے اس موقع پر ایم پی اے محمد افضل گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایات پر مقامی آبادی کو گرمی کی شدید لہر سے بچنے کی آگاہی کے علاوہ متاثرین کو فورا ابتدائی طبعی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے  ایمرجنسی آفیسرز  خدمت کے جذبہ سے سرشارہیں اورمشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی بھر پور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس موقع سٹی صدر مسلم لیگ نون ن ملک عبدالرشید کھچی۔صدر لائرز ونگ  اشفاق بھٹی ایڈووکیٹ۔چوہدری ساجد سلیم  کامران رشید راجپوت چوہدری یاسر ریاض بھی موقع پر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -