خیر پور سادات،کھاد مارکیٹ پرڈاکوؤں کی فائرنگ،4لاکھ لوٹ کر فرار

خیر پور سادات،کھاد مارکیٹ پرڈاکوؤں کی فائرنگ،4لاکھ لوٹ کر فرار

  

گھلواں،خیرپورسادات(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ایاز مارکیٹ چشتی(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 کھاد سپرے پر دن دہاڑے فائرنگ کی گئی ملزم 4 لاکھ کی رقم کی لوٹ کر فرار ہوگئے۔مزاحمت پر دکان کے منشی کی ٹانگ پر گولی لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ضیا اللہ کی سربراہی  میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن ضیا اللہ کو فورا جائے وقوعہ پر پہنچنے  کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن ضیا اللہ جائے واردات کی طرف روانہ ہوگئے۔ضلع بھر کی نفری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔جلد سے جلد ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔ایس پی ضیا اللہ انویسٹی گیشن کا کہانا ہے کہ علی پور کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کرادی گئی ہے۔ انشااللہ جلد ملزمان  قانون کی گرفت میں ہوں گے ملزمان کی گرفتاری کے  لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -