خانیوال میں بیورو کریسی کی باگ ڈورچوہدری برادران کے حوالے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا بھی ٹاسک

خانیوال میں بیورو کریسی کی باگ ڈورچوہدری برادران کے حوالے ترقیاتی کاموں کی ...

  

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)خانیوال کی بیوروکریسی کی مکمل باگ ڈور چوہدری برادران چوہدری افتخار نزیر اور حاجی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

عطاالرحمن کے سپرد کر دی گئی ایم پی اے حاجی عطاالرحمن کی گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ہونے والی ملاقات کے بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی اور ڈی پی او سید ندیم عباس شاہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں این اے 153 سمیت دونوں صوبائی حلقوں پی پی 209 اور 210 میں تمام ترقیاتی سکیموں کو چوہدری برادران کے زیرنگرانی کر دیا گیا خانیوال کی بیوروکریسی کی باگ ڈور مکمل طور پر چوہدری برادران چوہدری افتخار نزیر اور حاجی عطاالرحمن کے سپرد کر دی گئی جس کا باضابطہ اعلان ایم پی اے حاجی عطاالرحمن کی گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا اور اس سلسلے میں خصوصی ہدایات ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی اور ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس کو جاری کر دی گئیں ساتھ ہی وزیراعلی پنجاب نے این اے 153 اور اس سے ملحقہ دونوں صوبائی حلقوں پی پی 209 اور 210 میں ہونے والی ترقیاتی سکیموں کو بھی چوہدری برادران کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ حاجی عطاالرحمن کی جانب سے این اے 153کیلیے  اربوں روپے کی نئی سکیموں کے لئے بھی وزیراعلی پنجاب نے جلد فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں یاد رہے کہ چوہدری افتخار نزیر گروپ اپنی ن لیگ سے آہنی چٹان کی طرح دیرینہ وابستگی کی وجہ سے ن لیگ کی  اعلی قیادت کی نظر میں ایک بلند مقام رکھتا ھے جبکہ چوہدری افتخار نزیر کی شرافت اور خدمت کی شاندار سیاست کو پاکستان کے کونے کونے میں انتہائی قدرومنزلت سے دیکھا جاتا ھے گزشتہ روز اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں, ڈی ایس پی جہانیاں اور تحصیلدار جہانیاں نے ناسکو سیکرٹریٹ میں ایم پی اے حاجی عطاالرحمن سے ملاقات کی اور جہانیاں کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر حاجی عطاالرحمن کا کہنا تھا کہ عوامی کاموں میں غفلت اور کرپشن بالکل ناقابل برداشت ہو گا جہانیاں میں کسی کے خلاف بھی چاہے کوئی ہمارا کتنا بزا ہی سیاسی مخالف کیوں نہ ہو جھوٹی ایف آئی آر یا کوئی بھی انتقامی کاروائی بھی ناقابل برداشت ہو گی جہانیاں ہماری سیاست کا مرکز و محور ہے اور یہاں کے لوگ ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں لہزہ کسی بھی شخص کے خلاف انتقامی کارروائی کی کبھی اجازت نہیں دینگے ان کا مزید کہنا تھا کہ جو سیاسی جوکر کل جہانیاں کی عوام کو اس جھوٹے نعرے سے بیوقوف بناتے پھرتے تھے کہ ہمیں آزما لیں ووٹ بعد میں دینا وہ اب کیوں جہانیاں سے بھاگ چکے ہیں اور انہیں اب منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں مل رہی۔دریں اثنائشکریہ فخر جہانیاں چوہدری افتخار نذیر ایم این اے چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارجہانیاں کی شان حاجی عطا الرحمن ایم پی اے جہانیاں آپ کی کاوشوں سے مسلم لیگ ن کے دور میں 2016 _2017 میں 23 کروڑ روپے کی مالیت سے پاس ہونے والی سکیم برائے اپ گریڈیشن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 40 بیڈ سے 60 بیڈ،ہسپتال کی ادویات کے لیے مین سٹور روم،ویسٹیج روم،ہسپتال کے لیے پانی والی نئی ٹینکی ان منصوبہ جات پر کام کرنے کے لیے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے ہدایات جاری کر دیں اور سلسلہ میں گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جن پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا جس کی تکمیل سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئی گی ایم پی اے جہانیاں حاجی عطا الرحمن نے میڈیا کوآرڈینیٹر زرتاش رضا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سینٹر اور ڈیلاسسز سنٹر کے قیام کے لئے میں وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کو اپنی طرف سے تجویز پیش کر دی ہے جس پر انہوں نے آئیندہ ماہ ہونیوالے بجٹ اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز کو شامل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -