بریک ڈاؤن سپلائی تعطل: بجلی صارفین سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ، میپکو ملازمین کو ٹاسک 

بریک ڈاؤن سپلائی تعطل: بجلی صارفین سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ، میپکو ملازمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،بہاول پور(نیوزر پو ر ٹر، بیو ر و ر پو ر ٹ،نامہ نگار) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)نے وزارت توا نا ئی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
(پاورڈویژن)کے احکامات کی روشنی میں میپکو ر یجن کے صارفین کو بجلی کے بریک ڈاؤن، سپلائی میں تعطل کی وجہ، اعلانیہ شٹ ڈانز اور بجلی سپلائی کے تسلسل کے حوالے سے صارفین کوسوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی دینے اورسہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ میپکو کے متعلقہ ایریا افسر/اہلکار، علاقے کی کوئی قابل ذکر شخصیت یا متعلقہ جامع مسجد کے پیش امام کے ذریعے فیڈرز کے صارفین کو بجلی کی فراہمی /تعطل کی اطلاع دی جائے گی۔ صارفین کو اطلاعات اورمعلومات فراہم کرنے کے لئے 300صارفین کا واٹس ایپ گروپ بنایاجائیگا جس میں میپکو کے سہولت کار ملازمین /افسران بجلی بندش کا شیڈول، شکایات کا بروقت اندراج و ازالہ اور بجلی سے متعلق شکایات/معاملات بارے آگاہی دینے کا پابندہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر آپریشن انجینئر ناصر ایاز گرمانی نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی کمرشل منیجرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل کو وزارت توانائی کے احکامات اور ہدایات بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میپکو کے آپریشن سرکلوں کے ملازمین کو 300سے500صارفین کا درست ڈیٹامرتب کرنے کا ٹاسک دیاگیاہے اور شناخت کے لئے متعلقہ میپکو اہلکار اپناسروس کارڈ بھی آویزاں کریگا۔ میپکو ریجن کے شہری علاقوں میں میپکو سہولت کار اپنے مختص کردہ 300صارفین، متعلقہ ایکسین، ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹس کا واٹس ایپ گروپ بنائیگا جبکہ دیہی علاقوں میں صارفین کو آگاہی ومعلومات پہنچانے کے لئے مساجد میں اعلانات کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے گی۔میپکو کے متعلقہ سہولت کار گرڈاسٹیشن، ایس ڈی او اور ایکسین کے ساتھ رابطے میں رہیگا جبکہ صارفین کی سہولت کاری کی سرگرمی کی ذمہ داری متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کی ہوگی۔ سرکل کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام تر معاملات کاکنٹرول اور مانیٹرنگ چیف انجینئر (اواینڈایم)ڈسٹری بیوشن میپکو، چیف انجینئر ز(سرکل مانیٹرز)سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ایس ڈی اوز کے ذمہ ہوگی۔چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ نے اس موقع پر کہا کہ میپکو کا زیر انتظام علاقہ صوبہ پنجاب کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں فیسکو، لیسکو اور گیپکو سے 5گنا زیادہ ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے صارفین کو معلومات،آگاہی دینے کے لئے سہولت کاروں کی ڈیوٹیوں کو حتمی شکل دینے کے بعد میپکو حکام، علاقے کے معززین، نمبردار اور مساجد کے پیش امام کو بھی شامل کیاجارہاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اطلاعات اور آگاہی دی جاسکے۔میپکو ریجن کے 9آپریشن سرکلوں کے ایس ایز اور ایکسین نامزد کردہ سہولت کاروں کو تربیت دیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میاں قیصر عباس نے کہا کہ دو طرف کمیونیکیشن نظام قائم کرنیکا مقصد صارفین کو بجلی سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیاکرناہے۔ صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار کرناہے۔صارفین کو آگاہی دینے اورمانیٹرنگ کرنے کے لئے سب ڈویژن، ڈویژن، سرکل اورہیڈ کوارٹر کی سطح پر واٹس ایپ گروپس بنائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹی اینڈ جی خالد نذیر، چیف سٹریجیٹک پلانر جاوید اقبال گِل،ڈائریکٹر ایچ ایس ای کاشف مقبول، ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس محمد رفیق کنول، پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر عبدالرحمن، تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرزٹیکنیکل اور ڈپٹی کمرشل منیجرز بھی موجودتھے۔دریں اثناء15مئی بروزاتوار این ٹی ڈی سی کے پیراں غائب گرڈاسٹیشن ملتان کو نئے اور زیادہ استعداد کار کے160ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر سے منسلک کیاجارہاہے پاور ٹرانسفارمر منسلک کرنے کا کام صبح 6بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا۔نئے پاورٹرانسفارمر سے میپکو کے صارفین کو جبری بندش سے نجات اور بہتروولٹیج کے ساتھ بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اس کام کے لئے مجوزہ شٹ ڈاؤن سے میپکو کے 19گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو گی اور ملتان، خانیوال اور بہاولپور سرکلوں کے گرڈاسٹیشنوں سے بجلی جزوی طور پر وقفے وقفے سے بند رہے گی تاہم بجلی کی فراہمی مکمل طورپر بند نہیں ہوگی ملتان سرکل کے 132KVلاڑ، بستی ملوک، شجاع آباد، جلال پور پیروالہ گرڈاسٹیشن سے منسلک فیڈرز وقفے وقفے سے مختصر دورانئے کے لئے بند رہیں گے وہاڑی روڈ، قاسم پوراور قاسم باغ گرڈاسٹیشن سے منسلک فیڈرزبھی مختصر دورانئے کے لئے متاثرہوں گے بہاولپور سرکل کے میران پور، لودہراں، بغدادالجدید، بہاولپور، بہاولپور کینٹ گرڈاسٹیشنوں سے منسلک فیڈرز بھی بند رہیں گے یزمان، ہیڈ راجکاں، سمہ سٹہ اور مبارک پورگرڈاسٹیشنوں سے منسلک فیڈرزبھی مختصر دورانئے کے لئے متاثرہوں گے خانیوال سرکل کے خانیوال، کچاکھوہ اور مخدوم پور گرڈاسٹیشنوں سے منسلک فیڈرز بھی مختصر دوانئے کے لئے بند رہیں گے پیراں غائب کے نئے پاورٹرانسفارمر سے بجلی فراہمی شروع ہونے سے ٹرپنگ، بریک ڈاؤنز اور کم وولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ہوجائیگا۔