جنوبی پنجاب،مختلف اضلاع میں ایجوکیشن افسروں کی فوری تعیناتی کا حکم

جنوبی پنجاب،مختلف اضلاع میں ایجوکیشن افسروں کی فوری تعیناتی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راجن پور(تحصیل رپورٹر)سیکرٹری تعلیم ساوتھ پنجاب نے جنوبی کے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 مختلف اضلاع میں خالی اسامیوں پر افسران کی تقرری کر دی۔ تعینات ہونے والے تمام افسران کو فوری طورپر جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ سیکرٹری ساوتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور خان نے محمد اسلم شیخ ایس ایس کو بہاولپور سے ڈی ای او لودھراں۔ سابق سی ای او رانا نوید کو پرنسپل مخدوم سکول لودھران۔ ملک محمد عامر ڈی ای او لودھراں کو ڈی ای او رحیم یار خان۔ ڈی ای او سیکنڈیری ڈیرہ   کو تبدیل کرکے سی ای او تعلیم رحیم یارخان۔ سنیئر ہیڈماسٹر ہائی سکول خان پور ریاض احمد ملغانی کو تبدیل کرکے ڈی ای او راجن پور لگا دیا ہے۔ تبدیل ہونے والے افسران کل مورخہ سولہ مئی کو صبح دس بجے اپنی جائے تعیناتی پر پہنچ کرکے عہدوں کا چارج سمبھالیں گے۔ دریں اثنا قائم مقامی سی ای او راجن پور ذوالفقارعلی ملغانی۔ ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی۔ سابق ڈائریکٹر تعلیمات سردار ثنا اللہ سہرانی۔ سابق سی ای او تعلیم خالد محمود بھٹہ۔ سید ہدایت اللہ شاہ۔ ڈی ای او فیاض احمد بزدار۔ ڈپٹی ڈی او ممتاز حسین راجپوت۔ راو محمد طار ق خان۔ حسین تبسم۔ پی ٹی یو کے ضلع صدر سید قیصرحسین بخاری۔ سابق سی ای او راولپنڈی بشیر احمد تھیہم۔ چوہدر ی نوازاحمد۔ چوہدری نورا حمد۔ ودیگر نے مبارک باد دی ہے۔