کریک ڈاؤن،کھلاڑیوں کا حکومت کیخلاف احتجاج

کریک ڈاؤن،کھلاڑیوں کا حکومت کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ،بورے والا،حاصل پور(بیورور پو رٹ،نمائندہ خصوصی، نا مہ نگار،تحصیل رپورٹر) مر کز ی رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلعی کنوینیئر برائے آزادی مارچ  اسلا م آباد(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 امیدوار ایم این اے چوہدری نعیم الدین وڑائچ  کا سیالکوٹ جلسہ گاہ میں عثمان ڈار اور دیگر کارکنان کی گرفتاری اور کارکنوں پر لاٹھی چارج پر سخت الفاظ میں مذمت سیالکوٹ میں جلسہ کرنے سے روکا جارہا ہے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر رہنماں کی گرفتاری پر شدید لفظوں میں مذمت اور فوری آزاد کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔اپوزیشن کو  جلسے کرنے کا قانونی اور آئینی حق ہے۔حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ سیاسی جلسے کی تیاری کے دوران جلسے کے اسٹیج کو توڑا گیا ہے لاٹھی چارج شیل کا استعمال کرنے سے ثابت ہو چکا ہے حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوچکی ہے۔ حکومت طاقت کے نشے میں پاگل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔آندہ عام الیکشن میں تحریک انصاف پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔عوام لوٹوں کا سخت احتساب کرے گی۔عوام کے ووٹ کی قمیت وصول کرنے والے عوام کی نماندگی کے حق دار نہیں ہیں۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے سیالکوٹ جلسہ کی تیاری میں انتظامیہ کی کاروائی اور راہنماوں و کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی بورے والا کے کارکنان بھی قیامت خیز گرمی کے دوران سڑکوں پر نکل آئے مقامی راہنماوں ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ،سابق ضلعی صدرامجد حمید چوہان،سینئر ورکر محمد شہباز بھٹی،کامران شاہد،راو محمد علی،چوہدری اعجاز اسلم اور دیگر راہنماوں کی زیر قیادت کالج روڈ مین دہلی ملتان روڈ سٹی گیٹ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی راہنماوں کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پولیس نے حکومت کے کہنے پر جو پولیس گردی کی ہے یہ بدترین انتقامی کاروائی ہے حکومت غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے ملک کو ایک دہشت گرد ریاست میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے خانہ جنگی پر مجبور کررہے ہیں ایک غنڈہ گرد وزیر داخلہ چاہتا ہے کہ ملک میں سول وار شروع ہوجائے اگر ہمارے کارکنان کو گرفتار کرنے یا جلسے روکنے کی کوشش کی کہ ہم حکومت کا وہ حال کریں گے کہ انہیں لگ پتہ جائے گا ہمارے قائدین اور کارکنان کی رہائی کے علاوہ جب تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں حسن شیخ تھیم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،ریلی سبزمنڈی سے واٹر پلانٹ جلسہ گاہ میں شامل ہوگئی،پاکستان تحریک انصاف ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں حسن شیخ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے،امریکہ کی غلامی کسی طرح بھی قبول نہیں کریں گے پاکستان ایک آزاد ریاست ہے اس میں پاکستان کا نظام کامیاب ہوگا،چور لٹیرے سب اکٹھے ہو چکے ہیں،اگر پاکستانی نظام کو بچانا ہے تو میری پاکستانی یوتھ سے اپیل وہ ہمارے قائد عمران خان کے ساتھ ہے اور اس ملک سے کرپشن لاقانونیت خاتمہ کریں اور جلد ہی صدارتی نظام لا کے پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کریں،مظفرگڑھ میں جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عون عباس بپی شاندار استقبال کریں گے،اس موقع پر سابق کونسلر میاں عمران قریشی،سردار عزیز،شاہ زیب بھٹہ،سریاب شیخ،ملک ایاز ایڈووکیٹ،میاں تیویر قریشی ایڈووکیٹ،چوہدری گلفام آرائیں،میاں عتیق دھنوتر،اسامہ انصاری رانا فورمین ملک شیراز تھیم علی انصاری،سرفراز میتلا شامل تھے, بعد ازاں جلسہ گاہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم زین محمدد سے بھی ملاقات کی اور مظفر گڑھ عوام کا پیغام بھی دیا اور مظفرگڑھ کے تمام ممبر کر اپنے قائد کی کال پر لبیک کریں۔