سیالکوٹ میں حکومتی غنڈہ گردی بوکھلاہٹ،جہانزیب کھچی

سیالکوٹ میں حکومتی غنڈہ گردی بوکھلاہٹ،جہانزیب کھچی

  

میلسی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ضلعی صدر محمد  اورنگ زیب خان کھچی۔سابق صوبائی وزیر جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے نے کہا ہے کہ پہلے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 اجازت دے کر پھر مکرنا حکو مت کی بو کھلاہٹ ہے ملک کی انتظامی مشینری اور پولیس کو  ملک کے افراد پر استعمال کرنے کی فسطائییت کا یہ مظاہرہ قابل مذمت ہے ہم۔امید کرتے ہیں کہ پرامن جمہوری جلسوں کو آئندہ اس انداز سے سبوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کی جائے عثمان ڈار کی گرفتاری اور پھر رہائی کے ڈراموں سے احتراز کیا جائے یہ ملک ہمیں پیارا ہے اس کے امن سے بھی ہمیں پیار ہے اس کی مٹی سے ہمیں محبت ہے یہ ہے تو سیاست ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی میلسی کے کارکنوں چوہدری ہارون،رشید چوہدری،زبیر صدف،ملک کامران ملانہ،چوہدری وقاص۔عدیل الرحمن،ڈاکٹر یاسر رحمن،میاں عدیل۔نویدانجم۔فہد اکبر اور دیگر کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کی مبارک باد کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انہوں نے کارکنوں کی جانب سے 20 مئی کے ملتان میں جلسے کی شرکت کے جوش وخروش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر ہوتی ہے جس قوم کے جوان بیدار ہوں اس قوم کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا انہوں نے کہا کہ نوجوان کال پر الرٹ رہیں پہلے بھی نوجوانوں کے ساتھ 2018 میں نظریاتی سیاست کر دکھائی ہے اب بھی اس سے انحراف نہیں کریں گے تاہم۔ہمیں ہر احتجاج پر امن رہ کر کرنا ہے کیونکہ یہ ملک ہمارا اپنا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -