لیاقت پور،مضر صحت گوشت کی فروخت 

لیاقت پور،مضر صحت گوشت کی فروخت 

  

لیاقت پور(نامہ نگار)قصاب نے بدبودار اور مضر صحت گوشت فروخت (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کرنا معمول بنا لیا شکایت کرنے پر گاہک اور لائیوسٹاک اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق ہاسنگ سکیم کے بلال شریف نے غلہ منڈی روڈ پر پر اڈا لگا کر گوشت فروخت والے محمد اشرف قصاب سکنہ حکیم آباد سے ساڑھے چار کلوگرام گوشت خرید کیا گھر جا کر دیکھا تو گوشت انتہائی بدبو دار اور ناقابل استعمال تھا جس کی شکایت اس نے محکمہ لائیوسٹاک آفس میں کی جس پر سلاٹر ہاس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاظم رضا نے اپنے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر گوشت کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ قصاب کے پاس موجود تمام گوشت ناقابل استعمال، انسانی صحت کیلئے مضر اور بغیر تصدیق شدہ تھا جس پر مذکورہ قصاب کے خلاف کارروائی کے لیے تحریر تھانہ لیاقت پور بھجوا دی اس صورتحال پر قصاب اور اس کے حمایتیوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر جاکر کر متاثرہ شہری بلال شریف، اس کے والد سینئر قانون دان چوہدری محمد شریف ایڈووکیٹ اور لائیو سٹاک افسران و اہلکاران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بااثر قصاب ایک عرصہ سے ناقص اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے کا دھندہ کر رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -