ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری، لوڈشیڈنگ دورانیہ 6سے 14گھنٹوں تک پہنچ گیا 

ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری، لوڈشیڈنگ دورانیہ 6سے 14گھنٹوں تک پہنچ گیا 

  

 اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی،کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6  سے 14گھنٹوں تک پہنچ گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں دن رات لگا تار  لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کے الیکٹرک کے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے کراچی کے علاوہ حیدرآباد،لاڑکانہ،نوابشاہ سمیت کئی شہروں میں لوگ لوڈشیڈنگ سے پریشان   لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈشیدنگ کا دورانیہ بڑھ گیا بجلی کی 2 سے 3 گھنٹے کی بندش کے علاوہ ٹرپنگ بھی جاری ہے، لیسکو کا کوٹا 2 سو میگاواٹ مزید بڑھا دیا گیالیسکو حکام کے مطابق بجلی کی طلب 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور کوٹا بھی اتنا ہی مل رہا ہے دوپہر کے وقت طلب 5 ہزار میگاواٹ ہونے کا امکان ہے دوپہر کے وقت لوڈشیڈنگ کی ضرورت پڑ سکتی ہے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں صرف ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا گیا جبکہ دیہات میں 2 گھنٹے کا شیڈول دیا گیا  پشاور کے شہری علاقوں میں 6گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹے بجلی کی بندش کی جارہی ہے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی پشاور کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور گرڈ اسٹیشن بند کردیا جیونیوز سے گفتگو میں فضل الہٰی کا کہنا تھا کہ  واپڈا حکام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے خود گرڈاسٹیشن گیا اور بجلی بحال کی ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کو عمران خان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب) ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار  رہ سکتی ہے  سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، دادو اور لاڑکانہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا حیدرآباد اور سرگودھا 47، فیصل آباد،لاہور اور ملتان 46، سکھر 45، شیخوپورہ 44، اسلام آباد میں 43،کراچی میں 42 اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری پر پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ گرمی کی لہر اگلے ہفتے بھی جاری رہے گی تاہم  17 مئی کے دوران گرمی کی لہر میں قدرے کمی کی توقع ہے اس کے بعد 18مئی سے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے 18 مئی سے درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے، شہری احتیاط کریں۔

 لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -