شمالی وزیرستان کےعلاقہ میرانشاہ میں خودکش دھماکہ ، 3سیکیورٹی اہلکار شہید
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے میں3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ، دھماکے میں3 بچے بھی شہید ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں لانس حوالدار زبیر قادر ، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جبکہ شہید بچوں میں 8 احسن ، 11 احمد حسن ا ور 4 انعم شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔