ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شارٹ فال  4 ہزار 506 میگاواٹ پر پہنچ گیا

ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شارٹ فال  4 ہزار 506 میگاواٹ پر پہنچ گیا
ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شارٹ فال  4 ہزار 506 میگاواٹ پر پہنچ گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال چار ہزار 506 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ  بجلی کاشارٹ فال 4 ہزار 506 میگاواٹ ہے، اس وقت  بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 994 میگاواٹ ہےجبکہ  بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ سےزائدہے۔

خیال رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی  بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔   ‏لاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، لاہور میں صبح کے وقت ہی درجہ حرارت  35سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج   دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے  جبکہ  کم سے کم درجہ حرارت30سینٹی گریڈ تک جانے کی امید ہے ، شہر لاہور میں  16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گرمی کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے  عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے نہ نکلنے کی اپیل کر دی  اور ہدایت کی کہ گھر سے نکلتے وقت سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ لیں  ۔

دوسری جانب  بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنےکی پیش گوئی بھی کی گئی ہے ۔ سبی میں   زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت49سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں  31 ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

مزید :

اہم خبریں -