پرویزخٹک اور نورالحق تاحال منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہوں کے مکین، نئی کابینہ کے وزراء شفٹ نہ ہوسکے

پرویزخٹک اور نورالحق تاحال منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہوں کے مکین، نئی ...
پرویزخٹک اور نورالحق تاحال منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہوں کے مکین، نئی کابینہ کے وزراء شفٹ نہ ہوسکے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہوں کے تاحال مکین بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نئی کابینہ کے وزراء شفٹ نہ ہوسکے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ختم ہونےکے بعد 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن کابینہ ختم ہونے باوجود پرویزخٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ خالی نہ ہونے باعث مولانا عبدالواسع  وہاں شفٹ نہیں ہوسکے،سابق وزیرنورالحق قادری نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ہے۔پرویز خٹک منسٹر انکلیو کا مکان نمبر 28 اور نورالحق قادری مکان نمبر 31 ہے تاہم باربار رابطہ کرنے کے باوجود پرویز خٹک کا مؤقف نہیں مل سکا ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف  حکومت کی کابینہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 10 اپریل کو تحلیل کردی گئی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -