پی ٹی آئی کا سیالکوٹ جلسہ لیکن عمران خان نے کونسا طیارہ سفر کیلئے استعمال کیا؟ وہ بات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

پی ٹی آئی کا سیالکوٹ جلسہ لیکن عمران خان نے کونسا طیارہ سفر کیلئے استعمال ...
پی ٹی آئی کا سیالکوٹ جلسہ لیکن عمران خان نے کونسا طیارہ سفر کیلئے استعمال کیا؟ وہ بات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے جلسے میں شرکت کیلئے بھی ہوائی سفر کیا اور وہ اپنے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد سے 6 نشستوں والے  ایکلیپس 500 طیارے میں سیالکوٹ پہنچے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمران خان نے سفر کیلئے Eclipse 500 چارٹرڈ طیارہ استعمال کیا۔

 جیونیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چارٹرڈ طیارے نے ہفتے کی شام 6 بجکر 20 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا، طیارے نے 6:55 پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور شہباز گل اسلام آباد سے عمران خان کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے۔طیارے کے اسلام آباد سے سیالکوٹ کے سفر کیلئے فلائٹ کوڈ EA50 استعمال کیا گیا۔

مزید :

قومی -