چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی متحدہ عرب امارات کے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو مبارکباد

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو مبارکباد پیش کی ۔
اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بطوروزیراعظم میں نے شیخ محمد بن زید النہیان کی پاکستان سےبرادرانہ محبت کامشاہدہ کیا، ان کی بصیرت سےیواےای عالمی منظرنامےپراقتصادی وسیاسی کردارمیں ڈھل رہاہے۔
ؒخیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد شیخ محمد بن زید النہیان یو اے ای کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں ، عرب نیوز کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی ، وزارت برائے صدارتی امور کے مطابق ملک بھر میں 40 روز تک سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا اور پرچم سرنگوں رکھا جائے گا ۔