مختلف شہروں میں آمدو رفت، تحریک انصاف نے ایئرپورٹس پر عمران خان کیلئے خصوصی پروٹوکول اور سیکیورٹی مانگ لی

مختلف شہروں میں آمدو رفت، تحریک انصاف نے ایئرپورٹس پر عمران خان کیلئے خصوصی ...
مختلف شہروں میں آمدو رفت، تحریک انصاف نے ایئرپورٹس پر عمران خان کیلئے خصوصی پروٹوکول اور سیکیورٹی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان  نے پاکستان کے مختلف شہروں میں جلسوں کے لیے آمدورفت کے لیے سیکیورٹی مانگ لی۔ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا ۔

ہم نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔ سابق وزیر اعظم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنہ گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اے ایس ایف سے بھی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔