پاکستانی ڈاکٹرز کا سرجری کی دنیا میں بڑا کارنامہ، بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے

پاکستانی ڈاکٹرز کا سرجری کی دنیا میں بڑا کارنامہ، بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ ...
پاکستانی ڈاکٹرز کا سرجری کی دنیا میں بڑا کارنامہ، بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈاکٹرز نے سرجری کی دنیا میں بڑا کارنامہ انجام دیدیا، پانچ سالہ بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے۔پنجاب کے علاقے دیپالپور کے ایک 5 سالہ بچے کاشف کے دونوں ہاتھ ایک ماہ قبل چارہ کاٹنے والی مشین میں آکر کٹ گئے تھے۔

سماء نیوز کے مطابق  بچے کو پہلے دیپالپور میں ہی بیسک ہیلتھ یونٹ لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے اسے اوکاڑہ ریفر کیا گیا، بچے کو وہاں سے لاہور کے چلڈرن ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر اسلم راؤ کی سربراہی میں پلاسٹک سرجنز نے بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈکٹر اسلم راؤ کی سربراہی میں پلاسٹک سرجنز نے 12 گھنٹے طویل سرجری کی۔ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اسل راؤ کا کہنا ہے کہ بچے کے ہاتھ حرکت کرنے لگے ہیں تاہم آئندہ 6 ماہ تک کاشف کی فزیو تھراپی جاری رہے گی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ ٹریٹمنٹ کے بعد 90 فیصد تک عام انسان کی طرح اپنے ہاتھوں کو استعمال کرسکے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -